کوہاٹ: قمار باز باپ نے جوئے میں جوان بیٹی ہار دی جب کہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کوہاٹ میں درندہ صفت باپ جوئے میں اپنے جوان بیٹی ہار گیا۔ تھانہ ریاض شہید کے پولیس حکام کے مطابق واقعے کی رپورٹ نوجوان بچی کی ماں نے دی اور تھانے میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معاملے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے تاہم لڑکی تاحال لاپتہ ہے جس کی بازیابی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جوئے میں بیٹی ہارنے والے شخص کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔
The post کوہاٹ میں بدبخت باپ جوئے میں جوان بیٹی ہار گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LrKSY3
via Blogger https://ift.tt/2LuhCzE
August 26, 2018 at 07:02AM
0 comments:
Post a Comment