Ads

سلمان خان کے’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘کی میزبانی کرنے پراعتراض نہیں، امیتابھ بچن

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ انہیں سلمان خان کے ’’کون بنے گا کروڑپتی‘‘ گیم شو کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نےاپنے شو’’دس کا دم‘‘میں خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی ہوٹ سیٹ پر بیٹھ کر شو کی  میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران جب امیتابھ بچن کو سلمان خان کی اس خواہش کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے کہا وہ شو کی میزبانی کرنے کے لیے سلمان خان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ’’کون بنے گاکروڑ پتی‘‘گیم شو امیتابھ بچن کی پہچان بن گیا ہے وہ گزشتہ آٹھ سیزن سے اس شو کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔

The post سلمان خان کے’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘کی میزبانی کرنے پراعتراض نہیں، امیتابھ بچن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MES7RS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment