Ads

صدارتی الیکشن؛ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز

 اسلام آباد: صدارتی امیدواروں کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدارتی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک واپس لے سکیں گے جب کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست آج ایک بجے جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کل 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے جن میں اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان اور عارف علوی سمیت امیر مقام شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اعتزاز، فضل الرحمان اورعارف علوی کے کاغذات نامزدگی منظور

حکومتی اتحاد کی جانب سے صدر کے لیے عارف علوی کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں ابھی تک صدارتی امیدوار پر اتفاق نہیں کرسکی ہیں، صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو نامزد کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی جب کہ پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسران کا بھی اعلان کردیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فرائض سرانجام دیں گے جب کہ چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان صوبائی اسمبلیوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین ملک کے بارہویں صدر تھے، انہوں نے 9 ستمبر 2013 کو حلف لیا تھا جس کے تحت صدر کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی جب کہ نئی اسمبلیاں ملک کے 13 ویں صدر کا انتخاب کریں گی۔

The post صدارتی الیکشن؛ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MEp8gP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment