Ads

چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پرچھاپہ، شراب ومنشیات برآمد

 کراچی: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکوکراچی کےاسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پرچھاپوں کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کے 3 اسپتالوں کا دورہ کیا۔ پہلے وہ ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال پہنچے جہاں شرجیل میمن زیرعلاج ہیں۔ وہ صرف وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، انہوں نے شرجیل میمن سے انتہائی مختصر ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن کے کمرے میں علاج نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس موقع پر وہاں انہیں شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات ملیں جن کی انہوں نے خود تصاویر اتاریں۔

نجی اسپتال کے بعد چیف جسٹس نے جناح اسپتال اور این آئی سی وی ڈی میں بھی چھاپے مارے جہاں انور مجید اور حسین لوائی زیرعلاج ہیں۔ چیف جسٹس نے انورمجید کے کمرے میں مختلف اشیا کا جائزہ لیا اورکچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لیا۔

اسپتالوں میں چھاپوں کے بعد چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھے کام کیے مگر یہ دیکھیں، ذرا اس طرف بھی توجہ دیں ، شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں ملیں، جب شرجیل سے پوچھا تو کہا کہ یہ میری نہیں۔

The post چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پرچھاپہ، شراب ومنشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PPNTot
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment