ممبئی: نامور بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کرینہ کپور خان سے شادی کرنا چاہیں گے۔
حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران کرن جوہر نے اپنی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔ شو کی میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر آپ کو کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا موقع ملے تو آپ کس کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے، اس کے جواب میں کرن جوہر نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرینہ کپور خان کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے۔
واضح رہے کہ کرن جوہر اور کرینہ کپور خان کی دوستی پورے بالی ووڈ میں مشہور ہے، کرینہ کپور کرن جوہر کی آنے والی فلم’’تخت‘‘میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
The post موقع ملا توکرینہ کپور سے شادی کرنا چاہوں گا، کرن جوہر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N91kBo
0 comments:
Post a Comment