Ads

ابھیشیک بچن ایک بار پھر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

ابھیشیک بچن ایک بار پھر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

ممبئی: اداکار ابھیشیک بچن نے فلموں سے دوسال تک کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد فلم ’’من مرضیاں‘‘سےبڑی اسکرین پر واپسی کی ہے لیکن وہ ایک بار پھر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئے۔

دوروز قبل ابھیشیک بچن اور تاپسی پنوں کی فلم’’من مرضیاں‘‘ ریلیز ہوئی تھی، اس فلم سے ابھیشیک بچن کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں، تاہم  30 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم توقع کے برعکس شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ’’من مرضیاں‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق فلم’’من مرضیاں‘‘ریلیز کے  پہلے روز صرف 3 کروڑ 52 لاکھ کابزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ دوسرے روز 5 کروڑ 11 لاکھ کا بزنس کرسکی۔ لہٰذا فلم کے بزنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اوسط درجےکی فلم قراردیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں سے دوسال کا بریک اس لیے نہیں لیا تھا کہ انہیں کام ملنا بند ہوگیا تھا بلکہ وہ صرف اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں تھے۔

The post ابھیشیک بچن ایک بار پھر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QwpKnj

via Blogger https://ift.tt/2Ot4ywK
September 16, 2018 at 05:34AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment