Ads

آخری وقت اہلیہ کے ساتھ  نہ گزارنے کی سب سے زیادہ تکلیف ہے، نوازشریف

آخری وقت اہلیہ کے ساتھ  نہ گزارنے کی سب سے زیادہ تکلیف ہے، نوازشریف

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ آخری وقت اہلیہ کے ساتھ نہیں گزار سکا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف  سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان، رحمان ملک، رضا ربانی، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر بھی شامل تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کی رسم قل

اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ آخری وقت اہلیہ کے ساتھ نہیں گزار سکا، پیپلزپارٹی کی قیادت کا شکرگزار ہوں کہ اس تکلیف میں ہمارا ساتھ  دیا، پیپلز پارٹی کا وفد میری اہلیہ کی نمازِ جنازہ میں بھی شریک ہوا، اور آج بھی پارٹی قیادت سمیت بڑا وفد چل کر آیا جس کے لئے شکرگزار ہوں۔

سابق صدر آصف زرداری نے جمہوریت کے لئے خدمات  پر بیگم کلثوم نواز کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بیگم کلثوم نواز نڈر اور بہادر خاتون تھیں، جمہوریت اور ملک کے لئے ان کی جدوجہد کو پورا ملک یاد کر رہا ہے، ان کا انتقال شریف خاندان کے لیےبہت بڑا صدمہ ہے، ہم شریف خاندان اورمسلم لیگ (ن) کے دکھ  میں برابر کے شریک ہیں۔

 

The post آخری وقت اہلیہ کے ساتھ  نہ گزارنے کی سب سے زیادہ تکلیف ہے، نوازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2D1WMJe

via Blogger https://ift.tt/2xeNVP3
September 16, 2018 at 05:34AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment