Ads

کراچی کے مختصر دورے کے بعد جوہی چاؤلہ دبئی روانہ

کراچی: بالی ووڈاداکارہ جوہی چاؤلہ کراچی میں مختصر قیام کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ جوہی چاؤلہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی کراچی آمد کی اطلاع دی تھی۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ لنچ کے لیے بوٹ کلب آئی ہیں اور اس کے بعد وہ ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘فلم دیکھنے جائیں گی۔

تاہم اب کراچی کے مختصر دورے کے بعد اداکارہ جوہی چاؤلہ دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ دبئی روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے کراچی آئی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جوہی چاولہ کی کراچی آمد

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کی بھی  تعریف کرتے ہوئے کہا مجھے کراچی میں قیام کے دوران صرف اسی فلم کو دیکھنے کا موقع ملاتھا اور یہ بے حد اچھی فلم ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جوہی چاؤلہ کراچی آئی تھیں بلکہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی کراچی آچکی ہیں۔

The post کراچی کے مختصر دورے کے بعد جوہی چاؤلہ دبئی روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LKYq0W
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment