کراچی: پی آئی اے ایئر ہوسٹس ہاسٹل کا کچن چوہوں، بلیوں اور حشرات الارض کی آماجگاہ بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے باکمال لوگوں نے گندگی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ کچھ عرصہ قبل فلائٹ کچن میں حفظان صحت کی دھجیاں اڑانے جیسے معاملے کے بعد اولڈ ٹرمینل کے قریب واقع پی آئی اے ٹاؤن شپ میں ایئر ہوسٹس ہاسٹل کا فلائٹ کچن بھی گندگی، چوہوں اور بلیوں سمیت کیڑے مکوڑوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے شعبہ فلائٹ سروسز صفائی پر کوئی توجہ نہیں دے رہا، جس کی وجہ سے جانور کھانے کے برتنوں پر منڈلاتے رہتے ہیں، ایئر ہوسٹسز نے ہاسٹل انچارج اعوان کے خلاف حکام بالا کو خط بھی لکھا ہے تاہم ایک ماہ گزر جانے کے باوجود پی آئی اے حکام کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
ایئر ہوسٹسز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی توجہ متعدد بار مبذول کروانے کے باوجود نتیجہ نہ آنے کے بعد اب ہم احتجاج پر غور کررہے ہیں۔
The post پی آئی اے ایئرہوسٹس ہاسٹل کا کچن چوہوں اور بلیوں کی آماجگاہ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2y0zTQI
0 comments:
Post a Comment