Ads

پی ٹی آئی کے ایک ایک کرکے سارے جھوٹ سامنے آرہے ہیں، سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنے ڈیڑھ مہینہ ہوگیا اب پی ٹی آئی کے ایک ایک کرکے سارے جھوٹ سامنے آرہے ہیں۔

لاہور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے  ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنے ڈیڑھ مہینہ ہو گیا ہے اور ایک ایک کرکے سارے جھوٹ سامنے آرہے ہیں، آج بجلی، آٹا اور سیمنٹ سمیت دیگر اشیا مہنگی ہوگئیں، اس بار بجلی کے بل نہیں عوام کو بجلی لگائی گئی ہے، سی پیک منصوبے کے حوالے سے بھی منفی بیانات سامنے آرہے ہیں اگر سی پیک رول بیک کیا گیا تو 30 سال ضائع ہوجائیں گے۔

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے میرے خلاف ایک عادی لوٹے کو ٹکٹ دیا، جو لوگ میرے خلاف کھڑے ہیں ان کا ایک بھائی  ہمارے ساتھ اور دوسرا ہمارا مخالف ہے، پی ٹی آئی قیادت کو کس نے کہا تھا کہ اس حلقے میں لوٹوں کو ٹکٹ دے؟

سعد رفیق نے مزید کہا کہ اب مجھے انتخابات سے باہر کرنے کے لیے حربے آزمائے جارہے ہیں، اگر عام انتخابات 2018ء کے بعد ہمارے مطالبے پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا۔

The post پی ٹی آئی کے ایک ایک کرکے سارے جھوٹ سامنے آرہے ہیں، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Oqjr6c
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment