Ads

عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے اقتدارمیں آئے ہیں، خورشید شاہ

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسر اقتدار آئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کوسہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا، لیکن منی بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ صرف عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسرِ اقتدار آئے ہیں، گیس اور پیٹرول سمیت دیگرچیزوں پرٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جا رہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک میں جنگل کا قانون ہے کوئی پوچھنے والا نہیں

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی غریب کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کیں، عوام کو اب پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ سارے ڈاکوؤں کو پکڑ کر پیسہ واپس لاؤں گا، اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس اپنی جماعت بناکر سیاست میں آجائیں

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی، بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے، بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، وفاقی حکومت صرف پنجاب یا کے پی سےمتعلق فیصلہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے کم ٹیکس ریشو ہمارا ہے، وہی 8 لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے ہیں جن کو بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی، سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔

 

The post عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے اقتدارمیں آئے ہیں، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MYTnKH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment