کراچی: سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس سے پریشان ہوگئیں۔
صوبائی وزیر ترقی نسواں اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی پیجز اور اکاؤنٹس سے پریشان ہوگئیں۔ شہلارضا نے اپنے پرائیویٹ سیکریٹری کے توسط سے سائبرکرائم سرکل کو ہنگامی مراسلہ لکھ دیا ۔
خط میں شہلا رضا نے کہا ہے کہ فیس بک پر میرے نام سے نو جعلی اکاونٹس اور پیجز چل رہے ہیں، جعلی اور غیرقانونی سوشل میڈیا پیجز سے متنازعہ مواد چلایا جارہا ہے جس سے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے مراسلے میں کہا کہ سوشل نیٹ ورکس پر میرے نام سے جعلی اکاونٹس چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیاجائے۔ شہلارضا نے سائبرکرائم سرکل کو جعلی فیس بک اکاونٹس کی تحقیقات کرنے اور انکوائری رپورٹ دینے کی بھی درخواست کی۔
The post شہلا رضا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجعلی اکاؤنٹس سے پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xy16La
0 comments:
Post a Comment