Ads

نیب کا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ؛ ریکارڈ قبضے میں لے لیا

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے کرپشن کی اطلاع پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ مارکر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ گھپلوں کے انکشاف پر نیب ٹیم نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر چھاپہ مارا اور تمام ضروری ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی چھ رکنی ٹیم نے کافی دیر تک نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود رہی اور ایئرپورٹ حکام سے تفتیش بھی کی۔ نیب ٹیم موبائل جیمرز گاڑی بھی اپنے ہمراہ لائی تھی جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کے ملازمین اور افسران کے موبائل کام نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں اربوں روپے کے گھپلے کا انکشاف

واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے جس کا افتتاح یکم مئی 2018 کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا۔ اس ایئرپورٹ کی لاگت میں مبینہ طور پر کئی گنا اضافہ اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔

The post نیب کا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھاپہ؛ ریکارڈ قبضے میں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RnRAl9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment