Ads

بھارتی سپریم کورٹ کا مودی سرکار کو رافیل طیاروں سے متعلق حلف نامہ جمع کرانے کا حکم

دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی حکومت کو رافیل طیاروں کی قیمتوں سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس سے رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو فرانس سے خریدے گئے 36 طیاروں کی قیمتوں سے متعلق حلف نامہ 10 دن کے اندر جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مودی سرکار کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ ملک کی سلامتی سے وابستہ اہم معاہدوں کے راز کو عوام میں افشا نہ کیے جائیں چنانچہ حکومت کو پیش کردہ حقائق کو خفیہ رکھنے اور عدالت میں جمع نہ کرانے سے متعلق بھی حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو حکم دیا کہ رافیل طیاروں کی خریداری سے متعلق وہ تمام دستاویزات درخواست گزار کو پیش کی جائیں جنہیں عام شہری کی رسائی کے حق کے تحت ظاہر کیا جا سکتا ہے البتہ قیمتوں سے متعلق سربمہر دستاویز کو صرف عدالت کو پیش کی جائیں۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے 2016 میں فرانس سے 36 رایفل جیٹ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا یہ معاہدہ فرانس کی داسُو کمپنی اور بھارت کے معروف تاجر انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس کے درمیان طے کرایا گیا حالانکہ اس سے قبل اس قسم کےمعاہدے بھارتی سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس کے ساتھ کیے جاتے تھے۔

بھارت میں عشروں سے جنگی طیارے بنانے والی سرکاری کمپنی کے بجائے معاہدہ امبانی کو دیئے جانے پر اپوزیشن نے اعتراض اُٹھایا تھا۔ اپوزیشن کا دعویٰ تھا کہ فرانس طیاروں کی خریداری کے لیے فرانس کو زیادہ رقم ادا کی گئی ہے تاکہ امبانی کی کمپنی کو فائدہ پہنچایا جائے۔

عوامی اجتماعات اور مظاہروں سے ہوتا ہوا یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا، درخواست گزار نے مودی حکومت، امبانی کمپنی اور فرانس کی داسُو کمپنی کو فریق بنایا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر سی بی آئی بھی تحقیقات کر رہی ہے تاہم اٹارنی جنرل طیاروں کی قیمتوں سے متعلق دستاویزات کی فراہمی سے پس و پیش سے کام لیتے آئے ہیں۔

The post بھارتی سپریم کورٹ کا مودی سرکار کو رافیل طیاروں سے متعلق حلف نامہ جمع کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SyU2GM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment