Ads

یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ، 10 ہلاک

حدیدہ: یمن کی بندرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اتحادی افواج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثی باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ اتحادی افواج قبضہ واگزار کرانے کے لیے باغیوں کے ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے کر رہی ہے جب کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

اتحادی فوج نے تازہ ترین جھڑپ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے اس طرح محض ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ تازہ جھڑپ اتحادی افواج کی جانب سے رواں ہفتے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر قبضے کے لیے حوثی باغیوں اور اتحادی افواج کے درمیان ایک ماہ سے جنگ جاری ہے، تاہم رواں ہفتے یمن کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

The post یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ، 10 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Bc7tWI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment