Ads

مقبوضہ کشمیر میں پنچایت الیکشن کا مکمل بائیکاٹ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی اپیل پر نام نہاد پنچایت الیکشن کا بائیکاٹ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے پنچایت الیکشن کے ڈھونگ کا حریت رہنماؤں کی اپیل پر مکمل بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر تمام شاہراؤں پر ہُو کا عالم ہے جب کہ کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور عدالتیں بند ہیں۔ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھاری تعداد میں نفری تعینات کر رکھی ہے اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی دھمکیوں کے باوجود کشمیر کی غیور عوام نے حریت رہنماؤں کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کی طرح آج پنچایت الیکشن کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا جس کے باعث پولنگ اسٹیشن پر سناٹا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر وادی میں مکمل بائیکاٹ کیا گیا تھا جس کے باعث ووٹنگ کی شرح محض 4 فیصد رہی تھی جو کہ کشمیر کی تاریخ کی کم ترین شرح تھی۔

The post مقبوضہ کشمیر میں پنچایت الیکشن کا مکمل بائیکاٹ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OOSlBU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment