Ads

بھارت میں سمندری طوفان سے 11 افراد ہلاک

چینائی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سمندری طوفان ’گاجا‘ کی زد میں آکر 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بھارت کے ساحلی علاقے میں زور دار سمندری طوفان ’گاجا‘ نے تباہی مچا دی ہے۔ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے جھکڑ کی لپیٹ میں آ کر 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

طوفان کی آمد سے قبل ریاست تمل ناڈو کی ساحلی پٹی سے 80 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔ طوفان کے باعث بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی۔

ریاست تمل ناڈو کے 6 اضلاع میں 471 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پلانی سوامی نے ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کے لیے 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے گرے درخت، ہورڈنگز اور کھمبوں کو اُٹھا کر شاہراؤں کو کلیئر کروا کر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

 

The post بھارت میں سمندری طوفان سے 11 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ThSd1s
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment