یانگون: میانمار حکام نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 106 کشتی سوار روہنگیا مہاجرین کو حراست میں لے لیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے امیگریشن حکام نے یانگون سے 30 کلومیٹر کی دوری پر سمندری راستے سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 106 روہنگیا مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشتی میں 50 مرد، 31 عورتیں اور 25 بچے سوار تھے، گرفتار مہاجرین کو قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں تفتیشی عمل جاری ہے۔ تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا مہاجرین کی کشتی بنگلہ دیش جا رہی تھی یا ملائیشیا مہاجرین کی منزل تھی۔
امیگریشن افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار روہنگیا مسلمانوں کا تعلق میانمار کے سب سے متاثر صوبے راخائن سے ہے، تاہم اس حوالے سے تفتیشی عمل جارہی ہے جس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ میانمار فوج اور شدت پسند بدھ مت کے مظالم کا شکار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں میں سے زیادہ تر کا تعلق راخائن سے ہی ہے جہاں سے 7 لاکھ سے زئد مہاجرین بنگلہ دیش کے مہاجرین کیمپ میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
The post میانمار میں سرحد عبور کرنے کی کوشش میں درجنوں روہنگیا مسلمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PXVVhW
0 comments:
Post a Comment