Ads

اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 گاڑیاں غائب

 لاہور: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے, عدالتی حکم پر جب نیب نے کارروائی شروع کی تو معلوم ہوا گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے  2 قیمتی گاڑیاں غائب ہیں، جس پر نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مدد مانگ لی۔

اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو مراسلہ بھی بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  نیب سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کر رہا ہے  مگر گلبرگ 3 میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہیں، غائب گاڑیوں میں مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اور لینڈ کروزر نمبر AY-19 شامل ہیں لہٰذا ان گاڑیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نیب کی معاونت کرے.

The post اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 گاڑیاں غائب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AKJgX8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment