Ads

بھارت کے شہر امرتسر میں دھماکا، 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

امرتسر: بھارت میں امرتسر ایئرپورٹ کے قریبی گاؤں میں اقلیتی گروہ نیرن کاری بھوان کی  تقریب کے دوران زور دار دھماکا ہوا  جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر کے گاؤں راجا سانسی میں اقلیتی گروہ نیرن کاری بھوان کا اجتماع جاری تھا کہ  اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 زخمی راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک زخمی دوران علاج چل بسا، 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے اقلیتی گروہ کے اجتماع گاہ کو گھیرے میں لے لیا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اجتماع کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس حکام سے پیشگی اجازت لے کر اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا تھا تاہم خطرات لاحق ہونے کے باوجود ہمیں درکار سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث حادثہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ نیرن کاری بھارت کا اقلیتی گروہ ہے جس کے بانی ایک سکھ تھے جنہیں قتل کردیا گیا تھا تاہم یہ گروہ خود کو نہ تو کوئی مذہب قرار دیتا ہے اور نہ ہی خود کو کسی مذہب کا فرقہ سمجھتا ہے بلکہ یہ ایک فلاحی تنظیم کی طرح انسانی بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔

The post بھارت کے شہر امرتسر میں دھماکا، 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qa9HOm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment