Ads

چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت سینہ زوری پر اتر آئی ہے، بلاول بھٹو

گلگت: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت اب سینہ زوری پر اتر آئی ہے جب کہ 50 لاکھ  نئےگھروں کا نعرہ دینے والوں نےعوام سے چھت اورروزگار چھین لیا ہے۔

گلگت بلتستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت اب سینہ زوری پر اتر آئی ہے یہ لوگوں کی عزتیں پامال کررہے ہیں ،  ان سے معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ  ہی حکومتی امور چلائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو 100 دن بھی پورے نہیں ہوئے اور یہ 100 سے زائد یوٹرن لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں قبرستان جیسی خاموشی اختیار کی تو ملک نہیں چلے گا، فواد چوہدری

بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے پاکستان والوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلاکررکھ دی ہیں، انتخابات سے پہلے قوم کو سبزباغ دکھائےگئے  یہ سبز باغ لوگوں کوتو یاد ہیں مگر  پی ٹی آئی والے خودبھول گئے ہیں، قرض مانگنے پر خودکشی کو ترجیح دینے والے آج قرض لینے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ 50لاکھ  نئےگھروں کا نعرہ دینے والوں نےعوام سےچھت اورروزگارچھین لیا جب کہ ایک کروڑنوکری کاوعدہ کیا لیکن لوگوں سےتجاوزات کے نام پر ان کے ذریعہ روزگار چھینے جارہے ہیں یہ کیسا نیا پاکستان ہےجومعاشی بدحالی کی طرف لےجارہاہے ،10 کی روٹی اور 15 روپے کا نان ،یہ ہے نیا پاکستان واہ رے عمران خان ۔

The post چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت سینہ زوری پر اتر آئی ہے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OOhYmt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment