Ads

3 روزہ احتجاج؛حکومت کا شرپسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے بعد دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہچانے والے شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرِ مملکت مواصلات مراد سعید نے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں بنائے جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے لیے وزارت داخلہ سمیت وفاقی حکومت کے دیگرمحکموں سے توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندعناصر کی نشاندہی کیلئے معاونت مانگ لی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک لبیک کا حکومت سے معاہدہ

وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ احتجاج کا فائدہ اٹھا کر قومی خزانے کو اربوں کا نقصان دینے والوں کا محاسبہ کریں گے، آئین پاکستان پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، دوروزہ احتجاج کے دوران ملک بھر میں نیشنل ہائی ویزکی قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مواد سعید نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں سرکاری ونجی املاک کے نقصان کی کسی طور اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، ان املاک کی تعمیرومرمت پراربوں کے اخراجات اٹھیں گے اورشرپسند عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں کٹہرے میں لائیں گے۔

The post 3 روزہ احتجاج؛حکومت کا شرپسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zrFika
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment