Ads

آسیہ کی رہائی کیخلاف احتجاج ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال

توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مذہبی جماعتوں کا احتجاج ختم ہونے کے بعد آج صورت حال معمول پر آگئی اور کاروبار زندگی بحال ہوگیا۔

حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان کامیاب مذاکرات اور معاہدے کے بعد احتجاجی دھرنے ختم ہوگئے اور ملک بھرمیں معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ تین روز بعد تمام شہروں میں بازار اور دفاتر کھل گئے جب کہ خریداروں کا رش بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے بند راستے کھلنے پر سبزیوں اور پھلوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کی فراہمی بھی بحال ہوگئی ہے۔

راستے کھلنے کے بعد مال بردار کنٹینرز اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ آئل ٹینکرز نے ایندھن کی فراہمی بھی شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت ختم ہوگئی ہے جبکہ پٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش ہے۔ ملک میں اور بیرون ملک پروازوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معمول پر آگئی ہے جبکہ جہازوں کو تیل کی سپلائی بحال ہوگئی ہے۔

بعض علاقوں میں مظاہرین کو حساس علاقوں کی طرف جانے سے روکنے کے لیے راستوں پر رکھے گئے کنٹینرز اور مظاہرین کی طرف سے کھڑی گئی رکاوٹیں فوری طور پر نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج سے متاثرہ بعض علاقوں میں بند کی گئی موبائل فون سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔

The post آسیہ کی رہائی کیخلاف احتجاج ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F1byAY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment