پشاور: خیبرپختون خوا کے ضلع باجوڑ کے دو بچے پولیو کا شکار ہوگئے اور وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے بچوں میں وائرس کی تصدیق کردی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ضلع باجوڑ کی یونین کونسل کٹ کوٹ میں پانچ سالہ بچی پولیو کا شکارہوئی ہے۔ باجوڑ ہی کے لرگٹکلے کے 7 سالہ بچے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کٹ کوٹ کی متاثرہ بچی کو سات بار ویکسین دی جاچکی ہے، اس کے باوجود وہ پولیو کا شکار ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال قبائلی اضلاع میں پولیو کے تین کیسز سامنے آئے ہیں اور خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔
فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ بہت جلد ہی گورنرخیبرپختونخوا کے ساتھ میٹنگ کرکے حکمت عملی بنائیں گے، اس موذی مرض سے نجات کے لئے خصوصی اقدامات کریں گے۔
The post باجوڑ میں 7 بار ویسکین پینے کے باوجود بچی پولیو کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SzxmGs
via Blogger https://ift.tt/2RnuOtI
November 01, 2018 at 01:51AM
0 comments:
Post a Comment