Ads

غیر ملکی اکاؤنٹس کیس؛ 7 افراد عدالتی نوٹس ملنے پر بیرون ملک فرار

 اسلام آباد: غیر ملکی اکاؤنٹس کیس میں 7 افراد عدالتی نوٹس ملنے پر بیرون ملک فرار ہوگئے۔

سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے امارات میں جائیداد خریدنے والے 675 لوگوں نے بیان حلفی دے دیے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ امارات میں جائیداد خریدنے والے 20 دوستوں کو آج بلایا تھا، ہر ایک دوست باری باری آجائے۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ 20 میں سے 7 لوگ بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا یہ لوگ عارضی طور پر ملک سے باہر گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ پانچ لوگ عدالتی نوٹس پر بھاگ گئے۔

نوشاد ہارون نے کہا کہ ایف آئی اے نے میرے نام بارہ جائیدادیں ظاہر کی ہیں، میرے نام پر صرف ایک پراپرٹی ہے وہ بھی ایمنسٹی میں ظاہر کی ہے۔ نمائندہ ایف بی آر نے کہا کہ نوشاد ہارون کی ایک نہیں سات جائیدادیں ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ متحدہ عرب امارات میں جائیداد خریدنے والے منتخب 20 لوگ آئندہ منگل کو ایف بی آر اور ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوں، تمام 20 لوگ 10 روز میں ایف بی آر اور ایف آئی اے کو جواب دیں اور امارات کی جائیداد کی تفصیل پیش کریں۔

سپریم کورٹ نے ایف بی آر اور ایف آئی اے کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

The post غیر ملکی اکاؤنٹس کیس؛ 7 افراد عدالتی نوٹس ملنے پر بیرون ملک فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yLRih5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment