Ads

سپریم کورٹ کے سابق جج شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پراعتراض

 اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرارآفس نے ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پراعتراضات عائد کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ہائی کورٹ کے معزول جج  جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پراعتراضات عائد کردئیے۔  رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں کہا گیا کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے پہلے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اوردرخواست کو سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: برطرفی کا فیصلہ چیلنج 

واضح رہے کہ شوکت عزیز صڈیقی نے  ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امورمیں مداخلت کررہی ہے اورخوف وجبرکی فضا کی ذمہ دارعدلیہ بھی ہے، اس بیان کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکت عزیزصدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدرمملکت کو ارسال کی جسے انہوں نے منظورکرلیا تھا۔

The post سپریم کورٹ کے سابق جج شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پراعتراض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OgyU4Q
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment