Ads

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ بڑھایا جائے گا، میئر وسیم اختر

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ بڑھایا جائے گا، میئر وسیم اختر

 کراچی: میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے دو مقامات میں پیشی کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ رضاکارانہ طور پر خود تجاوزات ختم کر رہے ہیں، کراچی میں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے، ’کراچی سب کے لیے مفت ہے‘ کا رجحان بن گیا ہے، فٹ پاتھ لوگوں کے چلنے کے لئے ہوتا ہے غیر قانونی تجاوزات کے لئے نہیں، کے ایم سی اپنی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھائے گی۔

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر شہر میں تجاوزات پھر سے شروع ہوئی تو وہاں کا اینٹی انکروچمنٹ افسر ذمہ دار ہوگا،  سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ کو آرڈر کیا کہ میئر کراچی کے ساتھ مل کر تجاوزات ہٹائیں، ہم نے کنٹونمنٹ کے علاقے میں بھی انکروچمنٹ ختم کی ہے، چیف جسٹس کی تبدیلی کے بعد بھی عدالتی انکروچمنٹ حکم برقرار رہے گا۔

The post کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا دائرہ بڑھایا جائے گا، میئر وسیم اختر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qT1JuZ

via Blogger https://ift.tt/2TjIuaV
November 17, 2018 at 12:07AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment