Ads

بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم کشائی؛ سلمان خان مشکل میں پھنس گئے

بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم کشائی؛ سلمان خان مشکل میں پھنس گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی فلم’بھارت‘کی وجہ سے نئے تنازع کا شکار ہوگئے۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں فلم’بھارت‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی کہانی تو ابھی منظرعام پر نہیں آئی تاہم فلم میں واہگہ بارڈر کے مناظر بھی شامل ہیں۔ لیکن سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے واہگہ بارڈر پر شوٹنگ کرنا ممکن نہیں تھا لہٰذا فلم کی ٹیم نے بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں میں مقامی پنچایت کی مدد سے واہگہ بارڈر کا سیٹ لگایا ہے۔

گاؤں کے مقامی کسانوں اور تاجروں کو واہگہ بارڈر کا سیٹ لگنےکے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا گیا ہے لیکن واہگہ بارڈر پاکستانی پرچم کے بغیر ادھورا ہے لہٰذا وہاں پاکستانی پرچم لہرایا جانا ضروری ہے اور یہیں سے تنازعے کی شروعات ہوئی۔

فلم ’بھارت‘ کی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سرزمین پر پاکستانی جھنڈے کی پرچم کشائی نے بہت سی مقامی تنظیموں کو پریشان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں  پہلے بھی کشمیر اور ممبئی کی کئی جگہوں پر اس طرح کی صورتحال سے پریشانی تھی جب پاک بھارت میچوں کے دوران پاکستانی پرچم رکھے گئے۔ لہٰذا مقامی تنظیموں نے  نہ صرف سلمان خان کے خلاف شکایت درج کرادی بلکہ اس ہوٹل کا بھی گھیراؤ کرلیا جہاں سلمان خان ٹھہرے ہوئے تھے، حالانکہ پاکستانی پرچم صرف فلم کے لیے لہرایا جائے گا لیکن مقامی لوگ اس بات کو نہیں سمجھ رہے۔

صورتحال کی خرابی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ جلد ختم کردی گئی ہے اور سلمان خان بھی ممبئی واپس آگئے ہیں  تاہم ان پر ایک اور مقدمے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل فلم’بھارت‘ کا ایک پوسٹر جاری کیاگیا تھا جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف واہگہ بارڈر کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔ فلم’بھارت‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

The post بھارتی سرزمین پر پاکستانی پرچم کشائی؛ سلمان خان مشکل میں پھنس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Fr5ZvD

via Blogger https://ift.tt/2zWcVem
November 17, 2018 at 12:07AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment