Ads

سابق چیف جسٹس مرحوم سعید الزماں صدیقی کے پلاٹ پر قبضہ، اہلیہ اور بیٹے پر فائرنگ

راولپنڈی: سابق چیف جسٹس مرحوم سعیدالزماں صدیقی کے جوڈیشل ٹاؤن مری میں واقع پلاٹ پر مبینہ طور پر قبضہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں قائم جوڈیشل ٹاؤن میں سابق چیف جسٹس مرحوم سعید الزماں صدیقی کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا گیا ہے جب کہ قبضہ مافیا نے مرحوم کی اہلیہ اور بیٹے پر مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی ہے۔

مرحوم چیف جسٹس کے بیٹے بیرسٹر افنان سید نے تھانہ مری کی چوکی تریٹ میں درخواست دی ہے جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ میرے مرحوم والد نے 1992ء میں جوڈیشل ٹاؤن میں 600 گز کا پلاٹ خریدا تھا، میں اور میری والدہ جوڈیشل ٹاؤن گئے تو پتا چلا کہ ہمارے پلاٹ پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

درخواست میں بیان دیا گیا ہے کہ قبضہ مافیا کے مسلح افراد نے ہم پر کلاشنکوف تان لی اور فائرنگ بھی کی تاہم ہم معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ملزمان نے میری والدہ سمیت 3 افراد کو حبس بے جا میں بھی رکھا اور ہمیں دھمکیاں بھی دیں۔

دوسری جانب سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ سی پی او نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

The post سابق چیف جسٹس مرحوم سعید الزماں صدیقی کے پلاٹ پر قبضہ، اہلیہ اور بیٹے پر فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qSO3zY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment