Ads

کوئٹہ میں فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ شہید

کوئٹہ: پشین اسٹاپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس افسر نعیم کاکڑ شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے پشین اسٹاپ کے قریب جونئیر اسسٹنٹ کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق ڈی آئی جی کرائم برانچ نعیم کاکڑ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ کو مسلح افراد نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ مسجد سے نماز پڑھ کر گھر جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

The post کوئٹہ میں فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qQRebq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment