Ads

نوازشریف کی نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات

 لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتاراپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور نیب آفس پہنچے جہاں انہوں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ناسازی طبیعت کی اطلاع پر نوازشریف ملاقات کے لیے پہنچے اور چھوٹے بھائی سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے بھی والد سے خیریت دریافت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردی گئی  

سابق وزیراعظم کی آمد پر نیب آفس میں  سیکورٹی سخت کردی گئی تھی جب کہ اطراف  میں بھی اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ک 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔

 

The post نوازشریف کی نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q8rTIa
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment