Ads

ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم کونئی کٹ مل گئی

 لاہور: ہاکی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کو نئی کٹ مل گئی ہے اور اب کھلاڑی چاند ستارے والی شرٹس پہن کر بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کی کٹ کی تقریب رونمائی لاہور میں ہوئی جس میں صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی، ہیڈ کوچ توقیر احمد ڈار سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، ملکی اور غیر ملکی مہمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا خصوصی طور پر تیار کردہ اینتھم بھی پیش کیا گیا جسے معروف موسیقار کمپوزر ساحر علی بگا اور شہاب نے تیار کیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ ماضی میں چار بار ورلڈ کپ، تین بار چیمپینز ٹرافی اور تین بار اولمپکس گولڈ میڈل جیت کر پاکستان ہاکی ٹیم نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا، امید ہے کہ ٹیم بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں اچھی کاکردگی کامظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ورلڈ کپ کیلیے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزوں کا اجرا ہو گیا

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے ہاکی ٹیم کو اسپانسر کرنے پر جاوید آفریدی کے مشکور ہیں، اسپانسر ملنے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ہاکی ٹیم میں آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے، امید ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے گی۔

تقریب کے دوران قومی کپتان رضوان سینئر اور ہیڈ کوچ توقیر ڈار خاصے مسرور دکھائی دیے اور انہوں نے ورلڈکپ کے دوران شائقین کو عوامی توقعات پر پورا اترنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارتی شہر بھوبینشور میں ہوگا، مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہوں گی، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

The post ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم کونئی کٹ مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2S0gqHV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment