Ads

کراچی میں بدترین ٹریفک جام، شہری شدید مشکلات کا شکار

کراچی: شہر قائد میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور چپ تعزیے کے جلوس کے سبب شدید ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چپ تعزیے کے جلوس کی وجہ سے گرومندر سے لسبیلہ آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں اور عوام  کو بنوری لائٹ سگنل سے ایکسائزلائٹ سگنل بھیجا جا رہا ہے، روڈ بند ہونے کے باعث لیاقت آباد، لسبیلہ اور پرانی سبزی منڈی کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے اور عوام سڑکوں پر پھنس گئے۔

اسی طرح لیاقت آباد سے تین ہٹی جانے والے دونوں ٹریفک جلوس کے لیے بند کردیے گئے جس کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیاں واپس روانہ ہوئیں اور لیاقت آباد سمیت ملحقہ تمام سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک غریب آباد اور حسن اسکوائر بھیجا گیا تاہم گاڑیوں کی تعداد کئی گنا زائد ہونے کی وجہ سے ناظم آباد تا حسن اسکوائر کوریڈر جام ہوگیا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے حکم پر کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ متحرک نظر آتی ہے، شہر کے مرکزی اور تجارتی علاقے صدر کے علاوہ شارع فيصل، راشد منہاس روڈ اور گارڈن پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی سرکلر ريلوے کو بھی فوری بحال کرنےکا حکم دیا ہے، کراچی رجسٹری ميں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی ميں ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹرام لائن کی بحالی کے ساتھ پورے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپريشن تيز کیا جائے گا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ کراچی ميں کوئی تجاوزات نظر نہ آئیں، تمام کنٹونمنٹ بورڈز اور ڈی ايچ اے مل کر کے ايم سی اور ضلعی انتظاميہ کی مدد سے بوگياں تيار کریں اور ڈپٹی کمشنرز کے ذريعے تمام علاقوں سے ريلوے لائن کليئرکرائی جائیں، سياحتی مقاصد کے لیے صدر سے اولڈ سٹی ايريا تک ٹرام چلائی جائے اور مقامی انتظاميہ ريلوے کی مدد سے روٹ کا تعين کرے گی۔ جب کہ عدالت نے ايف ٹی سی پُل کے نيچے تعمير کی گئی دکانيں بھی گرانے کا حکم دیا ہے۔

The post کراچی میں بدترین ٹریفک جام، شہری شدید مشکلات کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PDplT1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment