Ads

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائر

 لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پٹرول کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائرکردی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزرات پٹرولیم اور نیپرا کوفریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کی خلاف ورزی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہرماہ غیر قانونی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

درخواستگزارنے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے غیر قانونی طورپراضافہ کر کے شہریوں پرپیٹرول بم گرایا ہے، حکومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر غیر قانونی طور پر17 فیصد اضافی سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ درخواستگزارنے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کو کالعدم قراردے۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SBiHus
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment