اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمران خان وزرا کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم کا دورہ چین دو نومبر سے شروع ہوگا تاہم وہ آج ہی چین کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
کابینہ کے اجلاس میں میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی بطور آئی جی ایف سی بلوچستان کے تقرر کی منظوری دی جائے گی اور میجر جنرل راحت حسین احمد کا بطور آئی جی ایف سی خیبرپختون خوا کا بھی تقرر ہوگا۔
کابینہ ریڈیو پاکستان بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری بھی دے گی جب کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالے سے پاک چین معاہدے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ چیئرمین ایج بورڈ کے استعفے کی منظوری دے گی اور آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کا تقرر بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان ایل این جی ٹرمینلز کے ڈائرکٹرز کا تقرر بھی کیا جائے گا۔
The post وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی صورتحال کا جائزہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QbKArs
0 comments:
Post a Comment