Ads

مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، شہریارآفریدی

 اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ معاملے کومذاکرات سے حل کرلیں گے اورمظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہا کہ اللہ کے محبوب ﷺ اپنی امت کے لیے روئے ہیں، انہوں نے غیروں کوگلے لگایا، اگر گستاخی ثابت نہ ہو تو ہمیں خوش ہونا چاہیے، ہم سب کو ساتھ لے کر جانا چاہتے ہیں، حکومت کی اس معاملے پراپوزیشن سے مکمل ہم آہنگی ہے، وزیراعظم کو بھی مسلسل صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈر، سول، ملٹری، مدارس، خانقاہوں ہرجگہ سے مثبت پیغامات آرہے ہیں، انشاء اللہ جمعہ کا بابرکت دن خیرسے گزرے گا، مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ہمیں طاقت کا استعمال نہیں کرنا، مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، معاملے کو مذاکرات سے حل کرلیں گے لیکن جلاؤ گھیراؤ ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

The post مظاہرین کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، شہریارآفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qpifCP
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment