Ads

ڈی آئی جی وقار چوہان کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج مل گیا

اسلام آباد: ڈی آئی جی وقار چوہان کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی وقار احمد چوہان کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے، وقار چوہان مستقل آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی تک خدمات انجام دیں گے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاقی وزیر کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹا دیا گیا

اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت کی تھی، جس میں جان محمد نے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ان حالات میں کام نہیں کرسکتے اس لیے عدالت سے استدعا ہے تبادلے کے احکامات پر عمل کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر سپریم کورٹ نے جان محمد کے تبادلے کے نوٹی فکیشن کی معطلی کا حکم واپس لے لیا تھا۔

The post ڈی آئی جی وقار چوہان کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P62xv1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment