Ads

چیف جسٹس نے بچوں کی جگر کی پیوند کاری سے متعلق قوم کو خوشخبری سنادی 

جگر کی پیوند کاری کے لیے اب بھارت جانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جگر کی پیوند کاری نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس پاکستان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں ہوگا، امریکا سے دو ماہر ڈاکٹر بچوں کی جگر کی پیوند کاری کے لیے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان میں اسی ماہ کے آخر میں پہلی بار بچوں کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن ہونے جا رہا ہے، جذبے سے کام کرنے والے دو ڈاکٹرز پاکستان تشریف لے آئے ہیں دونوں ڈاکٹرز پے کے ایل آئی میں بچوں کے جگر کہ پہلی پیوندکاری کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چلڈرن اسپتال میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی لمبی فہرست ہے جب کہ پیوندکاری کے لیے انڈیا جانا پڑتا جس کا ویزہ بھی نہیں ملتا۔

The post چیف جسٹس نے بچوں کی جگر کی پیوند کاری سے متعلق قوم کو خوشخبری سنادی  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PYecvB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment