اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے عمران خان کے ساتھ ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ملک کو درپیش مسائل کے حل اور موجودہ صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے کیونکہ مل کر ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سےذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی توقع ہے، ہمیں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر داخلہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں۔ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے امن و امان کے لیے کیا اقدامات کیے؟۔ ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہیں، ہم عمران خان کے بھی ساتھ ہیں۔
The post قانون کی حکمرانی کیلیے عمران خان کے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QgJj2s
0 comments:
Post a Comment