اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور نیب کے گواہ واجد ضیا نے کہا ہے کہ نواز شریف کی فلیگ شپ میں سرمایہ کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت ،فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ اور نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھی۔
خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا جے آئی ٹی کو کوئی ایسی دستاویز یا ایسا اکاوٴنٹ ملا جس سے ظاہر ہو کہ نواز شریف نے فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے قیام میں سرمایہ کاری کی ہو، یا اس کے قیام کیلئے رقم منتقل کی ہو۔
واجد ضیاء نے کہا کہ ایسی کوئی دستاویز یا بینک اکاوٴنٹ نہیں ملا، جے آئی ٹی کو نواز شریف کا کوئی ایسا بیرون ملک بینک اکاوٴنٹ نہیں ملا جس سے فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے قیام کیلئے رقم منتقل کی گئی ہو، جے آئی ٹی نے کسی ایسے گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جس نے کہا ہو کہ نواز شریف نے فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے قیام میں مدد کی ہو یا اس کے لیے رقم دی ہو۔
واجد ضیاء نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک اکاوٴنٹس کی کوئی تفصیلات نہیں ملیں، کیو نکہ جے آئی ٹی نے ان کے بیرون ملک اکاوٴنٹس کی تفصیلات معلوم ہی نہیں کیں، حسین نواز نے بھی جے آئی ٹی کو بیان میں یہ نہیں کہا کہ ان کے والد نواز شریف نے کمپنیوں کے قیام کے لیے رقم ادا کی ہے۔
The post نواز شریف کی فلیگ شپ میں سرمایہ کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا، واجد ضیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q9ylLZ
0 comments:
Post a Comment