Ads

انسداد تجاوزات آپریشن؛ کراچی کے لنڈا بازار کی دکانیں بھی خالی کرالی گئیں

 کراچی: غیر قانونی تجاوزات کے خلاف لائٹ ہاؤس اور آرام باغ میں آپریشن آج کیا جائے گا جب کہ دکانداروں نے اپنی دکانیں خالی کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے ایم سی نے شہر کے سب سے قدیم لنڈا بازار لائٹ ہاؤس اور آرام باغ میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے کمر کس لی ہے جس کے بعد اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے آج لائٹ ہاؤس لنڈا بازار اور آرام باغ میں غیر قانونی دکانوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی؛ صدرمیں نالوں اورفٹ پاتھوں پر قائم 151 دکانیں مسمار

آپریشن سے قبل لائٹ ہاؤس لنڈا بازار کے دکانداروں نے دکانیں خالی کرنا شروع کردی ہیں اور سامان لیکر جا رہے ہیں، لائٹ ہاؤس کے قریب نالے پر 296 دکانیں قائم ہیں۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تمام دکانداروں کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، لائٹ ہاؤس میں 250 اور آرام باغ میں 180 سے زائد دکانیں نالے پر قائم ہیں، اینٹی انکروچمنٹ آپریشن بھاری مشینری کے ذریعے کیا جائے گا اور ممکنہ مزاحمت کے پیشِ نظر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجود رہے گی۔

The post انسداد تجاوزات آپریشن؛ کراچی کے لنڈا بازار کی دکانیں بھی خالی کرالی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qSKVUN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment