Ads

چیف جسٹس کا ڈی جی سیمنٹ کو 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم

 اسلام آباد: چیف جسٹس نے ڈی جی سیمنٹ کو 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی دورکنی بنچ نے کٹاس راج اور زمین سے پانی نکالنے پر سیمنٹ فیکٹریوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس پر سماعت کی، عدالتی حکم پر زمین سے پانی نکالنے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں کہا گیا کہ ڈی جی سیمنٹ نے ٹیوب ویل اور زمین سے پانی نکالا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی سیمنٹ والے کہتے ہیں کہ ہم نے پانی بارش سے جمع کیا لیکن وہ جھوٹ بولتے ہیں لہذا سیمنٹ فیکٹریوں کا پانی بند کر رہے ہیں اور اب تک ڈی جی سیمنٹ نے جو پانی استعمال کیا اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا ہو گا، سیمنٹ فیکٹریاں زمین سے پانی نہیں لیں گی۔

عدالت نے ٹیوب ویل سے پانی نکالنے سے روکتے ہوئے ڈی جی سیمنٹ پر 2 کروڑ جرمانہ عائد کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے ڈی جی سیمنٹ کو 8 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا اور ساتھ ہی جرمانے کے 2 کروڑ بھی ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیا۔

The post چیف جسٹس کا ڈی جی سیمنٹ کو 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FrI8vN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment