ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی نئی فلم میں ہندو رانی کا کردار نبھانے پر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔
اداکارہ سنی لیون کی تامل فلم ’ویرا مادیوی‘ 3 نومبر بھارت میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم میں سنی لیون ماضی کے بہادر جنگی کردار ’ویراما دیوی‘ کے کردارمیں نظر آئیں گی تاہم بھارتی ہندو جماعت کناڈا رکشنا ویدک(کے آروی) نے فلم ریلیز نہ ہونے دینے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی ہندو جماعت کے یوتھ ونگ کے سربراہ آر ہریش کا کہنا ہے کہ سنی لیون کسی طرح بھی ’ویرا ما دیوی‘ کا کردار نبھانے کی اہل نہیں کیونکہ ان کا ماضی داغ دار ہے، ان کے فلم میں اس کردار سے بھارت کے ہر ہندو کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس لئے وہ فلم کو کسی بھی قیمت پر ریلیز کی اجازت نہیں دیں گےاور اگر فلم ریلیز کی گئی تو سینما گھروں کو جلادیں گے۔
ہندو انتہا پسند جماعتوں کی دھمکیوں کے بعد بنگلورو پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا، کسی کو بھی تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سنی لیون کو گزشتہ برس بھی بنگلور میں سال نو کے موقع پر شو کے دوران دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، ہندو انتہا پسند جماعتوں نے اداکارہ کے پوسٹرز بھی جلائے تھے۔
The post سنی لیون کو فلم میں ہندو رانی کا کردار نبھانا مہنگا پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SBOxHy
0 comments:
Post a Comment