Ads

خالی پیٹ کب تک کھیلیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کا شکوہ

 لاہور: بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کےلیے قومی ٹیم کے کیمپ کا اعلان تو کردیا گیا ہے تاہم قومی کھیل سے روا رکھے جانے والے سلوک پر کھلاڑی بہت پریشان ہے۔ 

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے عہدیدار اگر حکومت کو قبول نہیں تواس میں کھلاڑیوں کا کیا قصور ہے ،ایشین چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل جیتا ہے لیکن حکومتی سطح پر کسی نے مبارکباد تک نہیں دی، ڈیلی الاؤنس ابھی تک نہیں ملا، خالی جیب آخر کب تک لڑتے رہیں گے، وزیراعظم تو خود اسپورٹس مین ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ ہمارے سر پر ہاتھ رکھیں، حوصلہ شکنی اور عدم توجہی کا سلسلہ جاری رہا تو پھر بھارت جاکر کس طرح اچھی پرفارمنس دے سکیں گے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف حکام کو فنڈز نہیں دینے تو حکومت خود پیسوں کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے اور تمام سہولیات فراہم کرے تاکہ ذہنی اور معاشی طورپر مطمن ہوکر اعتماد کے ساتھ ہمسایہ ملک جاکر کھیل کھیلنے کے قابل ہوں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ہاکی فیڈریشن حکام پر تمام صورت حال واضح کردی ہے اور ڈیلی الاونسز کی ادائیگی یقینی نہ بنانے کی صورت میں احتجاج کا بھی عندیہ دیا ہے، دوسری جانب پی ایچ ایف کے ذمہ داروں نے کسی بدمزگی اور بدنامی سے بچنے کے لئے پیسوں کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردئیے ہیں۔

The post خالی پیٹ کب تک کھیلیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کا شکوہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QbHXG7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment