Ads

کراچی میں مشتعل افراد کا انسداد تجاوزات ٹیم پرحملہ، افسر نے بھاگ کر جان بچائی

کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر دکانداروں نے حملہ کردیا اور سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی بشیر صدیقی نے بھاگ کر جان بچائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے، کے ایم سی نے 120 دکانوں کو آج صبح تک خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے تھے، کے ایم سی کی ٹیم دکانوں کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری کے ساتھ پہنچی تو مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی آگے آئے تو مشتعل ہجوم نے ان پر پتھراؤ کردیا اور بشیر صدیقی نے وہاں سے بھاگ کر جان بچائی۔

کے ایم سی کی مدد کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود تھی تاہم وہ کچھ نہ کرسکی جب کہ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شرپسند کو گرفتار کرلیا۔

حملے کے بعد کے ایم سی نے عارضی طور پر آپریشن روک دیا ہے، اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم ہیوی مشینری کے ہمراہ صدر میں موجود ہے اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

The post کراچی میں مشتعل افراد کا انسداد تجاوزات ٹیم پرحملہ، افسر نے بھاگ کر جان بچائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OPpvla
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment