ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے گھر شادی کے 6 ماہ بعد ننھے مہمان آمد ہوئی ہے انہوں نے ایک خوبصورت سی بیٹی کو جنم دیاہے۔
اداکارہ و میزبان نیہا دھوپیا نے شادی کے 6 ماہ بعد بیٹی کوجنم دیاہے، میڈیارپورٹس کے مطابق ماں اوربیٹی دونوں ٹھیک اور صحت مند ہیں۔ نیہا دھوپیا اور اداکار انگد بیدی رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی اچانک شادی نے میڈیا سمیت ان کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا نے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتادی
نیہا دھوپیا کے گھر ننھے مہمان کی آمد کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیہا اوران کے شوہر نے فی الحال اپنی بیٹی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے لہٰذا ان کے پرستار شدت سے ان کی بیٹی کی تصویر کا انتظار کررہے ہیں۔
The post نیہا دھوپیا کے گھر ننھے مہمان کی آمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PDCvQ4
via Blogger https://ift.tt/2Bftd45
November 18, 2018 at 02:47AM
0 comments:
Post a Comment