Ads

قومی ہاکی ٹیم کے لیے بھارت میں بھی واجبات کی عدم ادائیگی کا خطرہ

 لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے لیے مسقط کے بعد بھارت میں بھی واجبات کی عدم ادائیگی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی جس ہوٹل کی بکنگ کروائی ہے، اس کی تین اقساط جمع کروائی ہیں جبکہ ایک قسط ابھی باقی ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران مسقط میں ہوٹل کے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے انتظامیہ نے قومی ہاکی ٹیم کے پاسپورٹس اپنے قبضے میں لے لئے تھے اور ڈیڈ لائن تک پیسے جمع نہ کروانے پر معاملے کو پولیس تک لے جانے کی دھمکی دی تھی۔ اس صورت حال کے بعد صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے ذاتی طور پر انتظام کرکے رقم ہوٹل انتظامیہ کے حوالے کی تھی۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کے قیام کے لئے 45 لاکھ روپے میں ہوٹل کا بندوبست کیا گیا ہے، 30 لاکھ روپے جمع کروا دیئے گئے ہیں جبکہ 15 لاکھ روپے کے قریب رقم ابھی باقی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خزانہ خالی پڑا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تاحال ایشین چیمپئنز ٹرافی کے واجبات بھی ادا نہیں کئے جا سکے ہیں، فیڈریشن کی طرف سے حکومت سے فنڈز کے حصول کی درخواست کی گئی ہے تاہم تاحال فنڈز جاری نہیں کئے جا سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی بھارت میں موجودگی کے بعد ہوٹل کو واجب الادا رقم ادا نہ ہوسکی تو وہاں پر بھی کوئی بڑا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

The post قومی ہاکی ٹیم کے لیے بھارت میں بھی واجبات کی عدم ادائیگی کا خطرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PxhxRV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment