Ads

سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ نئی جے آئی ٹی کیلیے سماعت کل ہوگی، شہباز شریف بھی پیش ہوں گے

 اسلام آباد: سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی جس میں نامزد ملزم شہباز شریف کو بھی پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی  بنانے سے متعلق بسمہ امجد  کی درخواست پر کل 19 نومبر کو سماعت  کرے گا۔

عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں نامزد نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، خواجہ آصف سمیت دیگر 139 ملزمان کو نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نوٹس نیب لاہور کو موصول ہوگیا ہے اور شہباز شریف کو کل صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، شہباز شریف کی پیشی کے حوالے سے نیب لاہور نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

The post سانحہ ماڈل ٹاؤن؛ نئی جے آئی ٹی کیلیے سماعت کل ہوگی، شہباز شریف بھی پیش ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ftph3N
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment