Ads

وزیراعظم کا دورہ یو اے ای؛ دفاع، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ابو ظبی: وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارت کے حکمرانوں سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور زراعت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے  پر پہنچے، ابوظہبی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیر مملکت سلطان بن جابر نے کیا جس کے بعد وزیر اعظم صدارتی محل پہنچے جہاں ان کا استقبال ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم، مشیر برائے تجارت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور زراعت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے ساتھ ہی دفاع کے شعبے میں مشترکہ کاوشوں پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارت نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی مذمت کی، پاکستان اور یو اے ای کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو طویل المدت، اسٹرٹیجک اور اقتصادی شرکت میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے تربیت، مشترکہ مشقوں اور دفاعی پیداوار میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کا مشترکہ بین الوزارتی کمیشن کا اجلاس آئندہ سال فروری میں منعقد ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے رواداری کے فروغ، اقتصادی ترقی میں یواے ای کی کامیابیوں، سیاحت کے فروغ اور گورننس کی بہتری کے لیےی ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا جب کہ پولیو کے خاتمے کے لیے یو اے ای کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد محمد بن زید کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

 

 

The post وزیراعظم کا دورہ یو اے ای؛ دفاع، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q1uZOp
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment