Ads

مکہ، مدینہ،استنبول اورلندن میں مقتول صحافی خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

استنبول کے سعودی قونصل خانے میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کری گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول صحافی جمال خشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اورمسجد نبوی  میں ادا کردی گئی۔ صحافی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے مدینہ میں والد کی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے فوری بعد ادا کی جانے والی غائبانہ نماز جنازہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے ہزاروں نمازیوں نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول کی مسجد فاتح میں نماز جمعہ کے فوری بعد صحافی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ لندن فنزبری میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

The post مکہ، مدینہ،استنبول اورلندن میں مقتول صحافی خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RXsgm9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment